تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:8

رینجرز اور پولیس کی کارروائی30سے زائد افراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں پرتشدد واقعات میں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرکے تیس سے زائد واراتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت چار ملزم حراست میں لے لئے۔ الآصف اسکوائر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پیر آباد تھانے کی حدودپراچہ قبرستان سے پچاس سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ فرنٹیئر کالونی ربانی محلہ کے مکان سے نوجوان کی کئی روز پرانی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ مچھرکالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔



اُدھر لانڈھی میں رینجرزنے چھاپہ مار کر تیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ساجد عرف شترو گرفتار کو گرفتارکرلیا۔ صدرکےعلاقے سے بھتہ خور پکڑا گیا۔ ملیرجعفر طیار کے علاقے میں کارروائی کرکے رینجرز نے دو مشتبہ افراد حراست میں لے لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.