تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:13

پی پی کے سابق ایم پی اے رحیم بخش دم توڑگئے

اے آر وائی - گزشتہ روز فائرنگ میں زخمی ہونے والے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے رحیم بخش جمالی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ نامعلوم افراد نے سوسائٹی میں رحیم بخش جمالی کو زخمی کردیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گئے۔



نامعلوم افراد نے مسجد میں گھس کر رحیم بخش جمالی پر حملہ کیا تھا۔ سابق ایم پی اے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی جمالی برادری اور وکلاء جمالی ہاؤس پہنچ گئے۔ رحیم بخش جمالی انیس سو اٹھاسی میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ایم پی اے اور چار مرتبہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.