20 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:20
ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے
اے آر وائی - ہاکس بے کے قریب کینپ پوائنٹ میں نہاتے ہوئے سمندر میں دو نوجوان ڈوب گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سولہ سالہ خالد تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب کر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک نوجوان کو بچالیا گیا ہے جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کی تلاش کا سلسلہ جاری جبکہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی جانب سے ساحل سمندر پر نہانے والوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے سمندر میں نہانے سے گریز کریں۔