20 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:5
ایبٹ آباد ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق،ایک زخمی
اے آر وائی - نتھیا گلی سے ایبٹ آباد آنے والی موٹر کار بگنوتر کے مقام کالی مٹی کے پاس تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگے، جن میں صوابی کا سابق ناظم ریاض، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ ایک زخمی بچے کو مقامی افراد نے بے نظیر شہید ہسپتال پہنچایا۔
حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال روانہ کیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد عید منانے کے بعد نتھیا گلی آئے ہوئے تھے۔