تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:9

نوشہرہ: پسند کی شادی کرنے پرایک ہی خاندان کے چھ افراد قتل

اے آر وائی - نوشہرہ کےعلاقہ اکوڑہ خٹک میں پسند کی شادی کرنے پرایک ہی خاندان کے چھ افراد کو نمازعید سے پہلے قتل کردیا گیا۔ پولیس کےمطابق رائمہ اورسلیمان نے دو سال پہلے پسندکی شادی کی تھی۔ جس پر رائمہ کے بھائیوں نے سلیمان کے گھر پر گھس کر فائرنگ کی ۔



فائرنگ کےنتیجے میں رائمہ سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سلیمان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.