21 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:41
بھلوال: زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے8افرادقتل
اے آر وائی - سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو قتل کردیاگیا ہے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بھلوال کے علاقے چک چھ شمالی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فریقین میں زمین کا تنازع چل رہا تھا۔