تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:59

کراچی:ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ،شہری خوش

اے آر وائی - کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کے خاتمے پر شہریوں کی خوشی دیدنی ہے اور عید کا مزہ دوبالا ہو گیا۔ عید پر ملا اہلیان کراچی کو تحفہ ۔ غریب پرور سواری موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر اٹھا لی گئی پابندی ۔ میسر آئی عوام کو سستی تفریح ۔ عید کے پر مسرت لمہات سے لطف اندوز ہونے کے لیے منچلے نوجوان اور شہریوں کی بڑی تعداد ڈبل سواری پر نکل پڑی ہے تفریح مقامات پر ۔اورخوب ہو رہا ہے انجوائے ۔



عید کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی نے مر جھا دئیے تھے شہریوں کے چہرے ،پابندی کا نوٹی فکیشن واپس ہونے پر شہریوں نے لیا سکون کا سانس ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندی سے مشکلات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے نے عید کا مزہ کھر کھرا کر دیا تھا۔



محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت عید سے ایک روز قبل ڈبل سواری پر پابندی لگائی تھی۔ جس پر شہریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ تاہم ایک بار پھر پابندی کے خاتمے پر شہریوں کی خوشی دیدنی اور عید کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.