21 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:27
لاہور:ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک شخص جاں بحق
اے آر وائی - لاہور میں ڈاکڑوں کی مبینہ غفلت سے پانچ بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ، لواحقین نے لاش جیل روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا ۔ شادمان ٹاؤن کا رہائشی محمد آصف گھر کا سامان لینے نکلا تو کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جسے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کا کہہ کر مبینہ طور پر محمد آصف کے علاج سے غفلت برتی جس پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ہلاکت پرلواحقین نے محمد آصف کی لاش جیل روڈ پررکھ کر شدید احتجاج کیا بعدازاں ڈاکٹر وں کے خلاف پولیس کا روائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا ۔