21 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:37
ہری پور: جیل میں طالبان قیدیوں کا تشدد،6 دیگر قیدی زخمی
اے آر وائی - سینٹرل جیل ہری پور میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار قیدیوں نے تشدد کر کے چھ دیگر قیدیوں کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمیوں ہونے والے قیدیوں کو جیل اسپتال منتقل کر د یا گیا ہے۔ انتظامیہ نے جیل کے اندر ہنگامی حالت نافذ کر کے تمام قیدیوں کو بیرکوں میں بند کر دیا۔ جیل کی بیرونی شاہراہ کو ٹریفک اور عام عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔