تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:14

شہداد پور:سیف اللہ مگسی کینال میں 50 فٹ چوڑا شگاف

اے آر وائی - شہداد پور سے گزرنے والی سیف اللہ مگسی کینال میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آ گئی ۔ آر ڈی ایک سو باون کے مقام پر پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کیلئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کر رہے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا جس سے تھانہ امام بخش جمالی کی حدود میں آباد گاؤں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے ۔



اہل علاقہ نے ایم این اے فریال تالپوراورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے عملے کو بھیجا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.