21 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:12
ملتان:رقم لےلین دین پرپروڈوسرکااسٹیج اداکارہ پرتشدد
اے آر وائی - ملتان میں اسٹیج اداکارہ صاحبہ ملتانی اور ڈرامہ پروڈیوسر کے درمیان رقم کے لین دین پرپروڈیوسرنےاداکارہ پرتشددکرکےاس کےسرکےبال کاٹ دیے۔
ملتان کی مقامی اسٹیج اداکارہ صاحبہ ملتانی اور پروڈیوسر زاہد کے درمیان رقم کے تنازعہ پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔ اوردونوں کےدرمیان تلخ کلامی اتنی بڑھی کہ ہاتھاپائی تک جاپہنچی ۔ اداکارہ صاحبہ ملتانی نے الزام عائد کیا ہے کہ پروڈیوسراس پربہیمانہ تشددکیا اوراس پرہی صبر نہ کیابلکہ اس کےسرکےبال بھی کاٹ دیے ۔
واقعہ کی اطلاع ملنےپرپولیس اداکارہ کےگھرپہنچ گئی اوراس کابیان قلمبندکیا۔ پولیس کا کہنا ہے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اگر واقعہ میں حقیقت ہوئی تو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔