تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:56

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں عید پر بھی قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ موسیٰ لین میں قوالی کی تقریب پر فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔



کراچی میں عید کے پرمسرت موقع پر بھی امن قائم نہ ہو سکا اور لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہے ۔ نارتھ کراچی سیکٹر فور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔لیاری اور پرانی سبزی منڈی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ۔ رسالہ تھانے کی حدودمیں کچراکنڈی سے ایک شخص کی بوری بندلاش ملی جسے سرپرگولیاں مارکرقتل کیاگیا۔پرانے ائیر پورٹ کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ۔



لیاری کے علاقے موسیٰ لین باباحسین شاہ کے عرس پر قوالی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے روبینہ، زوہیب، زبیر اور نعمان زخمی ہوگئے ۔ جنھیں سول ہسپتال منتقل کیاگیا۔زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے بتایاکہ قوالی کی تقریب میں اچانک فائرنگ ہوئی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.