تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:48

دوخواتین کیساتھ پے درپےاجتماعی زیادتی کےواقعات

اے آر وائی - ملتان میں پےدرپےدوخواتین کےساتھ اجتماعی زیادتی کےواقعات رونما ہوئے۔ چھب کلاں میں ڈکیتی کےدوران خاتون کواجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا جبکہ شجاع آبادمیں چچازادنےرشتہ نہ ملنے پر اپنی کزن کےساتھ اجتماعی زیادتی کردی۔



ملتان کےنواحی علاقے چھب کلاں میں چارمسلح ملزمان نےڈکیتی ماری اورسامان لوٹنےکےبعدگھرکی مالک چوبیس سالہ شازیہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔جس سےاس کی حالت بگڑگئی ۔اہل محلہ کوخبرہوئی توانہوں نےشازیہ کوتشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔واقعہ کا مقدمہ تھا نہ چھب کلاں میں درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



ایک اور واقعہ میں نواحی علاقے شجاع آبادمیں چچانےاپنےبھتیجےکوبیٹی کارشتہ دینےسےانکارکردیا جس پربھائی اسلم کےبیٹےنے رضیہ کوپہلےاپنےساتھیوں کی مددسےاغواکیا اور پھران کےہمراہ مبینہ طورپرزیادتی کانشانہ بنایا اور اپناجرم چھپانےکےلیےاس کےمنہ میں تیزاب انڈیل کرسڑک پرپھینک دیا۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے تیزاب پلانے والےنامزد چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.