تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:11

کراچی : ناظم آباد کی دکان میں دھماکا ، 3 افراد زخمی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دکان پر نامعلوم افراد دھماکا خیز مواد پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔



پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ناظم آباد میں چاندنی چوک پر واقع ایک بیکری میں پھینکا گیا۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.