تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:7

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن بند،کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

اے آر وائی - کراچی میں پانی کے بحران نے شدت اختیار کرلی۔ واٹر بورڈ کی تنصیبات پر مسلسل بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد شہر کو مکمل طور پر پانی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بائیس پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے شہر کو پانچ سو پچاس ملین سے زائد گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔



واٹر بورڈ کے چیف انجینئر افتخار احمد کے مطابق گھارو ، پیپری اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کو نوے فیصد سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.