23 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:8
ملتان: چھٹی اور تنخواہ مانگنے پر دوکاندار کا ملازم پر تشدد
اے آر وائی - ملتان میں عید کے چوتھے روز چھٹی اور تنخواہ مانگنے پر دوکاندار نے ملازم پر تشدد کیا اور ٹوکے کے وار کر کے کان کاٹ دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
گلگشت مارکیٹ میں رضوان اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ نہاری کی دوکان پر کام کرتا تھا عید کے چوتھے روز گھر جانے کی چٹھی اور تنخواہ مانگنے پر دوکاندار جان شیر نے رضوان پر تشدد کیا اور ٹوکے کے وار سے کان کاٹ دیا۔
لڑکے کی چیخ وپکار پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی لڑکے کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے ماموں قدیر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جان شیر کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔