تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:5

ساہیوال: نشے میں دو افراد کنویں میں گرکر شدید زخمی

اے آر وائی - ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں نشے میں موج مستی کرنے والے دو افراد کنویں میں گرکر شدید زخمی ہوگئے۔ گؤشالہ کا رہائشی تیس سالہ آفتاب اور چالیس سالہ عارف شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہلہ گلہ کررہے تھے۔



اس دوران وہ صدیق کالونی میں واقع چالیس فٹ گہرے کنویں میں گرگئے۔ ریسکیو 1122 نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد دونوں افراد کو زندہ نکال لیا۔ کنویں میں گرنے سے دونوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں علاج معالجے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.