تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:15

کراچی میں ڈینگی کے مزید 2 کیسز رپورٹ

اے آر وائی - ڈینگی سروویلینس سیل کے مطابق کرچی میں ڈینگی کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال جنوری سے اب تک کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک سو چھیالیس ہوگئی ہے۔



سرویلینس سیل کے مطابق ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں آٹھ سالہ صائمہ جبکہ پندرہ سالہ عاطف شامل ہیں جنہیں فی الحال اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق جون سے لے کر دسمبر تک ڈینگی کے مریض زیادہ تعداد میں رپورٹ ہوتے ہیں تاہم بارشوں کے فورا بعد ان میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.