23 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:53
ڈی جی خان: بیٹی کو فروخت کرنے میں رکاوٹ بننے پر بیوی قتل
اے آر وائی - ڈی جی خان کے نواحی علاقے کوٹ چھٹہ میں اپنی جواں سال بیٹی کو فروخت کرنے میں رکاوٹ بننے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
ملز م سہراب خان اپنی اٹھارہ سالہ بیٹی گلاب بی بی کو پا نچ لاکھ روپے کے عوض بیچنا چاہتا تھا۔ اس بات پر اس کا اپنی بیوی عزیزہ مائی سے جھگڑا ہوگیا اور اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا اور موقع سے فرارہو گیا۔ پو لیس نے مقتولہ کے لواحقین کے بیان پر ملز م کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔