تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:32

کراچی:شادمان میں سرکاری فلیٹ خالی کرانے پر مکینوں کا احتجاج

اے آر وائی - نارتھ کراچی شادمان ٹاون میں عدالتی حکم پر سرکاری فلیٹ خالی کرانے پر سرکاری فلیٹ کے مکینوں نے شدید احتجاج اور ہنگامہ ارائی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔



نارتھ کراچی شادمان ٹاون میں واقع سرکاری فلیٹ کو عدالتی حکم پر خالی کرانے کے لئے جیسے ہی عملہ پہنچا فلیٹس مکینوں نے سڑک پر آکر احتجاج شروع کردیا اور ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور شیلگ بھی کی جس سے مظاہرین مزید مشتعل ہوکر پولیس پر پھتراو کردیا۔



سرکاری فلیٹس کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے انیس سو اٹھاسی میں فلیٹ میں رہائش دی تھی، کمیشنر کراچی روشن علی شیخ نے ڈی سی سینٹرل اور پولیس کو اس مسئلہ کے حل کی ہدایت کی ہے اور فلیٹ کے مکیینوں کو ڈپٹی کمشنر سینڑل میں مذاکرات کے لئے جمعہ کو ڈی سی افس میں طلب کرلیا ہے۔









متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.