24 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:21
کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری
اے آر وائی - کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی ، نیپئر روڈ اور گلستان جوہر سے تین لاشیں ملیں۔ دو روز پہلے موسی لین میں فائرنگ سے زخمی نعمان سول اسپتال میں دم توڑگیا۔
پولیس کے مطابق نعمان کی چل بسنے کی اطلاع پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور سرجیکل وارڈ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمیر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو اسپتال میں تعینات کردیا گیا ہے۔