تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:17

نشتر اسپتال میں داخل نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی

اے آر وائی - ملتان نشتراسپتال میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان مریض کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔نامعلوم نوجوان کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ملتان میں عید کے روز ون ویلنگ کرتے ہوئے حادثہ پیش آنے کے باعث ایک نوجوان کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔ دماغی چوٹ لگنے کی وجہ سے مریض اس وقت کوما میں ہے اور تا حال اس کے گھر والوں کا پتہ نہیں چل سکا۔



مریض کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کوئی تیمار دار ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگر کوئی اس نوجوان کے رشتہ دار یا گھر والے اس خبر کو پڑھ رہے ہیں تو فوراٰ نشتراسپتال ملتان انتظامیہ سے رابط کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.