24 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:9
کراچی : کورنگی میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں واقعے گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیس گیا۔
کورنگی صنعتی ایریا میں واقع شان چورنگی کے قریب گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گتا جل کر خاکستر ہوگیا۔فائر بریگیڈ نے چار فائر ٹینڈر اور ایک باوزر کی مدد سے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد گتے کے رولز کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔