24 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:19
کراچی : پریمی جوڑنے نے تیزاب پی لیا، لڑکی چل بسی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے پی آئی بی میں گھر والوں سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر لڑکے اور لڑکی نے تیزاب پی لیا۔ لڑکی چل بسی جبکہ لڑکے کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پی آئی بی تھانے کی حدود عسکری پارک میں پچیس سالہ روحیل مسیح اور بیس سالہ روز میری نے اہل خانہ کی جانب سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر تیزاب پی کرخودکشی کرنے کی کوشش کی دونوں کو ریسکیو اہلکارواں نے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج روز میری نے دم توڑ دیا جبکہ روحیل مسیح کی حالت تشویشناک ہے جس کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔