تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:41

جھنگ: قراقرم ایکسپریس کا انجن 7گھنٹے سے فیل،مسافر رُل گئے

اے آر وائی - جھنگ کے نواحی علاقہ درکھانہ ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن 7گھنٹے سے فیل ہے مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔



ٹرین کے مسافروں نے مخالف سمت پر کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کو بھی مسافروں نے احتجاجا روک لیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹے انجن فیل ہونے کا کسی کو کوئی اثر نہیں اور ریلوے انتظامیہ کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہے۔ تاحال دونوں ٹرینیں اسٹیشن سے دور کھڑی ہیں اور مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.