24 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:9
پنجاب: ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد ایک ہزار اکتیس ہوگئی
اے آر وائی - پنجاب میں اس سال ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد ایک ہزار اکتیس ہو گئی۔ پنجاب کے ایک ہزار ایک سو اکتیس کیسز میں سے آٹھ سو گیارہ مشتبہ ڈینگی کے کیسز کا تعلق لاہور سے ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس سال پنجاب میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد دس ہے، جن میں سے آٹھ مریضوں کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے۔ ڈینگی کا ایک مصدقہ مریض اب بھی میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق مشتبہ ڈینگی کے مریض ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں اور اب مون سون کی بارشوں کے باعث ڈینگی کی تشخیص کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا ہے۔