24 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:5
ون ویلنگ سے تین نوجوان ہلاک، متعدد زخمی
اے آر وائی - عید کی چھٹیوں پر بھی ون ویلنگ کرنے والوں نے موت کا کھیل جاری رکھا۔ اس دوران تین نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عید کے موقع پر بھی سڑکوں پر موت کا کھیل جاری رہا ۔
ملتان میں عید کے دن ون ویلنگ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے نوجوان نے دم توڑ دیا۔ کراچی میں بھی گذشتہ اتوار کو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ گذشتہ چارروز میں لاہور کی سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے پچاس سے زائد نوجوان زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے عید سے پہلے پشاور میں ون ویلنگ کرنے والے دو سوافراد کوحراست میں لے لیا گیا تھا۔