24 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:39
کراچی میں ڈینگی کے مزید چھ کیسز رپورٹ
اے آر وائی - کراچی میں ڈینگی مچھر پر تولنے لگا ہے جہاں ڈینگی کے مزید چھ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی مرض میں مبتلا چھ افراد داخل ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 152 ہوگئی ہے۔ ڈینگی مرض سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔