24 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:10
پیپلزپارٹی کو کبھی عدلیہ سے انصاف نہیں ملا، شرجیل میمن
اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں نام نہاد احتساب کے نام پر پیپلزپارٹی کی قیادت کو نقصان پہنچانے کی سازش کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو کبھی بھی عدلیہ سے انصاف نہیں ملا۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ٹارگٹڈ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سازشوں کے بے تاج بادشاہ میاں نواز شریف اور ان کے ساتھی سازشوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ نواز شریف کبھی بھی اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مستقبل جدہ میں یا پھر اڈیالہ جیل میں ہے شریف برادران برساتی مینڈک اور موقع پرست لوگ ہیں۔