25 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:40
کراچی میں پانی کے سنگین بحران کا خدشہ
اے آر وائی - کراچی میں پانی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ دھابیجی ،پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی ہفتے کی صبح5بجے سے معطل ہے جبکہ گھاروپمپنگ اسٹیشن بدھ سے بند ہے۔
علاوہ ازیں کراچی کے علاقوں ملیر ہالٹ اور شاہ فیصل کالونی میں بھی رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔ کے ای ایس سی کی جانب سے کراچی میں عام طور پر چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے مگر ملیر ہالٹ اور شاہ فیصل کالونی کے علاقے گیارہ گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی بجلی سے محروم ہیں۔
لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو سخت اذیت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔