25 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:39
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
اے آر وائی - بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل ہوگیا ہے جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔ علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ رات کو بھی گلشن اقبال ، راشد منہاس روڈ ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ائرپورٹ ، ملیر ودیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج جاری رہے گا۔ شہر کا مطلع ابرآلود ہے اور بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔