تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:11

اسلام آباد ایئر پورٹ پر سیکیورٹی سخت،مسافروں کو مشکلات

اے آر وائی - اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اضافے اور سخت چیکنگ کے باعث بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔



ذرائع کے مطابق سخت چیکنگ کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے۔ پی آئی اے کے مطابق لندن جانیوالی پرواز پی کےسات آٹھ پانچ کے مسافروں کی چیکنگ مکمل نہیں ہوسکی جس سے پرواز کو تاخیر ہوسکتی ہے۔ لیڈز جانیوالی پرواز پی کےسات سات پانچ کی روانگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے ۔ مسافروں کی مکمل کلیئرنس نہیں ہونے تک پروازیں روانہ نہیں ہوسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.