25 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:52
کراچی: سول اسپتال کے ڈاکٹرو ں کا احتجاج جاری
اے آر وائی - سول اسپتال میں ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں غنڈہ گردی کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔ انتظامیہ سے سول اسپتا ل کے ڈاکٹروں کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے او پی ڈیزبند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
سول اسپتال میں جمعہ کے روز مسلح ملزمان نے دو ڈاکٹروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں کام بند کردیا ۔ ڈی سی ساوتھ مصطفی جمال قاضی کے مطابق ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے صرف ایک ملزم فرار ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کیمرے نصب کئے جائیں گے اور دو پولیس موبائلیں تعینات کی جائینگی ۔
ڈی سی او ساؤتھ کی سیکیورٹی کی صورتحال پر مزید بہتر کرنے کی یقین دہانی کے باوجودسول اسپتال میں ڈاکٹروں نے او پی ڈیزبند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا صرف ایمرجنسی میں کام ہوگا۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث سول اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔