تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:10

فیصل آباد: مقدمے بازی کی رنجش پر خاتون کی ناک کاٹ دی

اے آر وائی - فیصل آباد میں ضلع ننکانہ صاحب کے علاقے سید والا میں مقدمے بازی کی رنجش پر تین افراد نے کلینک پر کام کرنے والی خاتون کی ناک کاٹ دی جبکہ شوہر کو بھی زخمی کردیا ۔



جڑانوالہ مہر ٹاؤن کی رہائشی تین بچوں کی ماں رقیہ کلینک میں ملازمہ ہے جبکہ اس کا خاوند غلام قمر مقامی زمیندار کے پاس منشی کا کام کرتا ہے ۔ 25 سالہ خاتون رقیہ کا کہنا ہے دو روز قبل قربان ٗ طاہر اور سلیم نے اسے راستے میں پکڑ کر زیادتی کرنے کی کوشش کی جس کی درخواست تھانے دی گئی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔



مقامی عدالت میں رٹ کرنے پر ملزمان نے مشتعل ہو کر گزشتہ روز گھر جاتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو پکڑ کر چھریوں کے وار کئے جس سےرقیہ کی ناک کٹ گئی اور غلام قمر کے سر پر زخم آئے ۔ تھانہ سید والا میں ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی ہے تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.