تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:35

کراچی:لیاری میں رینجرزآپریشن،12افراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر بس پر فائرنگ سے مسافر زخمی ہو گیا جبکہ حاجی کیمپ کے قریب دو افراد کو گولیاں ماردی گئیں۔ لیاری میں رینجرزنے آپریشن میں بارہ افراد گرفتار کر کے اسلحہ اور دیسی ساختہ بم برآمد کر لیے ۔



کراچی میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ ماڑی پورروڈ پر نامعلوم افراد نے مسافر بس پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک مسافرزخمی ہو گیا۔ پرانا حاجی کیمپ کے علاقے بابا بھٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد اسلم اور صمد شدید زخمی ہوگئے۔



ادھر لیاری میں خفیہ اطلاع پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ۔ افشانی گلی، شاہ بیگ اور ریکسرلین کی ناکہ بندی کردی اورایک درجن سےزائد افراد کو حراست میں لے کراسلحہ اوردیسی ساختہ بم برآمد کرلیے گئے۔ لی مارکیٹ اور آگرہ تاج کے علاقہ مکینوں نے آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.