26 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:34
اسلام آباد میں موسم خراب،3 پروازیں لاہور موڑ دی گئیں
اے آر وائی - اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث تین پروازوں کو لاہور موڑ دیا گیا۔جدہ، کویت اور سنگاپور سے اسلام آباد آنے والی تین پروازوں کو موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور موڑا گیا۔
مسافروں کو لاہور ائیرپورٹ پر اتارنے کے بعد موسم ٹھیک ہونے کا انتظار کیا گیا۔بعد میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد تینوں پروازیں اسلام آباد روانہ کردی گئیں۔