تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:0

کوئٹہ: وسطی علاقے میں واقع پلازہ کا ایک حصہ منہدم

اے آر وائی - کوئٹہ کے وسطی علاقے میں واقع پلازہ کا ایک حصہ بیس منٹ میں سیوریج کا پانی بھرجانے کے باعث منہدم ہوگیا ہے ،جناح روڈ پر آٹھ سال قبل تعمیر کئے جانے والے سوئس پلازہ کا ایک حصہ سیوریج پانی بھرجانے کے باعث منہدم ہوگیا ،جس کی وجہ سے کئی دفاتر اور رہائشی فلیٹس کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.



ضلعی انتظامیہ نے فور ی طور پر سوئس پلازہ کے متاثرہ حصے کے علاوہ قریب میں واقع عمارت کو بھی خالی کروالیا ہے ، عمارت پر نصب موبائل کمپنی کا ٹاور بھی جھک گیا ہے جس کے گرنے کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.