26 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:21
خیبر ایجنسی: مارٹر گولے سے جاں بحق 9افرادسپردخاک
اے آر وائی - خیبرایجنسی میں مارٹر گولے گرنے سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے نوافرادکی تدفین کر دی گئی۔ خیبرایجنسی میں مارٹر گولوں سے جاں بحق ہونے والے نو افراد سپرد خاک کردیئے گئے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ باڑہ میں ادا کی گئی جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور علاقے میں سوگ کی فضا تھی۔ ہفتے کے روز جاں بحق ہونے والے افراد اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والے دو مارٹر گولے آگرے جس سے متعدد افراد زخمی ہو ئے ۔ جن میں نو افراد موقع پر اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔