26 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:30
سکھر:بجلی چوروں کیخلاف سیپکو آپریشن
اے آر وائی - بجلی چوروں کیخلاف سیپکو کا آپریشن،کچھ ہی گھنٹوں میں ختم ہوگیا،بجلی چوری کرنے والوں کی دیدہ دلیری دیکھیے سیپکو ہی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر ڈالا۔ پرانہ سکھر میں سیپکونے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ جو چند ہی گھنٹوں میں ختم ہوگیا۔
سیپکو اہلکاروں کی جانب سے ایک گھر میں بغیر میٹر کے بجلی استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے پولیس موبائل میں بٹھا دیاگیا۔جس کیخلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔ علاقے کے لوگوں نے گرفتار شخص کو چھڑا لیا اور اہلکاروں کو واپس بھیج دیا۔