26 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:40
بدین:اسکول پرپولیس کاقبضہ ،تھانہ قائم کرلیا
اے آر وائی - بدین میں پولیس نے اسکول پرقبضہ کرلیا۔باقاعدہ تھانہ قائم کرلیا۔ ۔کلاسوں میں مجرموں کو بندکیاجاتاہے۔ یہ اسکول بدین میں قائم ہے۔ یہاں فرنیچراوربلیک بورڈسمیت تمام سامان تدریس موجود ہیں۔ اگرنہیں ہیں تو طالب علم ۔ طلبہ کے نہ ہونے کی وجہ پولیس ہے۔ جی ہاں پولیس نے اسکول پر قبضہ جماکے تھانہ قائم کردیا۔
مختلف کلاسوں میں پولیس رہائش پذیرہے۔۔جہاں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار چارپائیاں توڑتے رہتےہیں۔ تفریح طبع کیلئےٹی وی کی بھی سہولت موجود ہے۔ جس جگہ پر طلبہ کو زیورتعلیم سے آراستہ ہونا چاہیئےتھا وہاں پولیس قیدیوں کو زنجیروں سے جکڑ رکھتی ہے۔۔کچھ کمروں میں پولیس دفتری امور انجام دیتی ہے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطراسکول پر سے پولیس کا قبضہ چھڑایاجائے۔