26 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:54
ملتان: تجاوزات کے خلاف آپریشن، درجنوں مکان مسمار
اے آر وائی - ملتان میں سرکاری اراضی واہگزار کرانے کیلئے کئے گئے آپریشن کے دوران درجنوں گھر مسمار کردیے گئے۔ معصوم شاہ روڈ پر ہونے والے آپریشن میں ٹی ایم اے اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
ولایت حسین کالج سے ملحقہ اراضی پر عرصہ دراز سے قابضین رہائش پذیر تھے جنہیں باقاعدہ نوٹس سے آگاہ کرنے کے بعد آپریشن کرکے تینتیس سے زائد مکانات منہدم کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق واہ گزار کروائی جانے والی اراضی پر فٹبال اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔