26 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:55
فیروز والا نجی اسپتال میں ماں اور اسکا بچہ قتل
اے آر وائی - فیروز والا کی آبادی رچنا ٹاؤن کے نجی اسپتال میں ناجائز بچہ والدہ سمیت قتل ۔ تحصیل فیروز والا کی آبادی رچنا ٹاؤن کے قریب جی ٹی روڈ پر قائم ایک نجی اسپتال میں پیدا ہونے والا ایک ناجائز بچہ والدہ سمیت قتل اس گناہ کو چھپانے کے لئے بچے کو پیدا ہوتے ہی ڈاکٹر شاہد اور اس کی اہلیہ ڈاکٹر نورین شاہد نے مبینہ طور اپنے اسپتال ملازم یوسف مسیح کے ذرئعے زندہ درگور کروادیا جبکہ نومولود بچے کی والدہ کو طیش میں آکر اس کے بہنوئی ثناء اللہ عرف سنی نے پرائیوٹ اسپتال کے کمرے میں جاکر گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق جب اسپتال کا ملازم یوسف مسیح نومولود بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر خالی پلاٹ میں پھنکنے آیا تو بچہ زندہ تھا پلاٹ ڈالتے ہی آوارہ کتے اس پر ٹوڈ پڑے اور نوچتے رہے تاہم یوسف مسیح نے شاپر دوبارہ اٹھالیا اور قریبی مٹی کے ڈھیر میں دفن کردیا اس افسوس ناک واقع کی اطلاع پر تھانہ فیروزوالا پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور مٹی کے ڈھیر سے بچے کی لاش برآمد کرلی ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر یوسف مسیح کو حراست میں لے لیا تو یوسف مسیح دوران تفتش مبینہ طور ڈاکٹر پر الزام عائد کیا کہ یہ سب اس نے ڈاکٹر شاہد اور ڈاکٹر نورین کے کہنے پر کیا۔
تھانہ فیروز والا پولیس نے اسپتال کے مالک ڈاکٹر اور ڈاکٹر نورین شاہد اور ان کے ملازم کے خلاف استقاط حمل اورقتل کےالزام میں زیر دفعہ 338 سی اورملزم ثناء اللہ کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔