26 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:42
بہاولپور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل
اے آر وائی - بہاولپور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کرکے لاشوں نہر میں پھنک دی گئیں جو اب تک مل نہ سکیں۔
عباس نگر بہاول پور میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ جہاں غیرت کے نام پر آفاق اور نسرین کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
ملزمان نے قتل پر اکتفا نہیں کیا بلکہ مقتولین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اُن کی لاشیں نہر میں پھینک دیں۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان نے آفاق اور نسرین کو قتل کرنے سے پہلے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ریسکیو نے پولیس کے ساتھ مل کر دو بی سی نہر سے لاشیں نکالنے کا کام شروع کردیا۔