26 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:11
لاہور:تحریک انصاف کی عیدملن پارٹی بدنظمی کاشکار
اے آر وائی - لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جاویدہاشمی کےاعزازمیں دی گئی عیدملن پارٹی میں کھانے پر بدنظمی کےباعث کارکن ایک دوسرے سے دست و گریباں ہوگئے ۔
لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جاوید ہاشمی کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی میں جاوید ہاشمی کی جوشیلی تقریر نے کارکنوں میں ایسا جوش بھرا کہ کھانا شروع ہوتے ہی انقلاب آگیا ، لنچ باکسز کی تقسیم شروع ہوئی تو جیسے ہنگامہ شروع ہوگیا کوئی ایک لے کر بھاگا تو کوئی دو لنچ باکس اور کہیں ایک لنچ باکس پر تو ٹوٹ پڑے دس دس کارکنان ۔ یعنی جس میں جتنا دم اتنے لنچ باکسز کا حقدار ۔
جو لنچ باکس لوٹنے میں ناکام رہے وہ ہوگئے ایک دوسرے سے دست و گریباں ، کسی نے کسی کا کالر پکڑا ، کسی نے ڈالا گریباں میں ہاتھ اور یوں اختتام پزیر ہوئی یہ عید ملن پارٹی ۔