تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:31

حکومت،عدلیہ کےدرمیان تصادم سےگریزکیاجاناچاہیے،واسع جلیل

اے آر وائی - ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہاہے کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان تصادم کی صورت حال پیدا کرنے سے گریزکرنا چاہیے۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم صورتحال کا جائزہ لے گی ۔



واسع جلیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے ۔ صدر آصف علی زرداری کے زیر صدرات اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم تمام تر صورت حال کا جائزہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا جائے جس سے ملک میں محاذ آرائی کی فضا پیدا ہو اور جمہوریت غیر مستحکم ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.