تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:18

لاہور:فیکٹری ایریا میں پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک،2فرار

اے آر وائی - لاہورکے علاقےفیکڑی ایریا پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔



پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال موصول ہوئی جس میں چار ڈاکو ڈیفنس اے کے علاقہ میں واردات کرنے کے بعدفیروز پور روڈ کی طرف فرار ہو رہے تھے۔۔ غازی روڈ ناکہ پر پولیس اہلکاروں نے دو موٹر سائیکلوں کو روکنے کا اشارہ دیا تو ان پر سوار چار افراد نےپولیس پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اہلکاروں نے تعاقب کیااور دو ڈاکوں کوجاوید کالونی غازی روڈ پر گھیر لیا اور جوابی فائرنگ میں ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



پولیس نےڈاکووں کے قبضہ سے دو پستول،لوٹا ہوا زیور اور موبائل فون برآمد کر کےانکا موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے دونوں ڈاکووں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئیے مردہ خانہ بجھوا دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.