27 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:37
لاڑکانہ: مزدوری طلب کرنےپرایس ایچ اوکامحنت کش پر تشدد
اے آر وائی - لاڑکانہ میں ایس ایچ او کا فریج مرمت نہ کرنے پر دکاندار پر پولیس نے تشدد کیا ہے اور اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
ایس ایچ او سعید جمالی نے فریج ٹھیک کرنے والے کاریگر اعیاز ملانو کو پیسے ماگنے پر پولیس نے گرفتار کر کے اٹھارہ گھنٹے تک شدید تشدد کا نشانہ بنایہ جس کے بعد اسے کے دکاندار کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،اعیاز ملانو کے بھائی اور والد کے مطابق ہم نے اعیاز کی رہائی کے لئے بیس ہزار روپے رشوت بھی دی تھی۔