27 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:0
کوئٹہ : ٹیکسی پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں ٹیکسی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اسپنی روڈ کلی مبارک چوک کے قریب ٹیکسی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ضامن،مصطفی اور محمد علی نامی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ میں ڈرائیور غلام رضا شدید زخمی ہوگیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد سے بتایا گیا ہے۔