تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:9

کوئٹہ: اسپتالوں میں ہڑتال جاری،مریض شدید اذیت کا شکار

اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چھبیسویں روز بھی جاری ہے۔ سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز بدستور بند ہیں۔ پی ایم اے نے وزیر اعلیٰ کی ڈیڈ لائن مسترد کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



ماہرنفسیات ڈاکٹرغلام رسول کے اغواء کے خلاف دو اگست سے شروع کی جانے والی ڈاکٹروں کی ہڑتال مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے باوجود بھی جاری ہے۔



پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی ڈیڈلائن کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.