27 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:4
کراچی: نجی بینک میں ڈکیتی، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کلفٹن میںواقع نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے بینک کے دو سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔
کلفٹن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں واقع نجی بینک سے پانچ ملزمان اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بینک کے بند ہونے سے کچھ دیر قبل ایک ملزم چیک کیش کرانے کے بہانے بینک میں داخل ہوا جس کے تھوڑی دیر بعد ہی ملزم کے دیگر ساتھی بینک میں داخل ہوگئے اور بینک کے عملے کو اسلحے کے زور پر یر غمال بنا کر کیش کاونٹر اور اسٹرانگ روم سے لاکھوں روپے اور سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جاتے جاتے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کی لیکن ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے ہمراہ لے جانے میں ناکام رہے۔ پولیس نے بینک کے دو سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بینک ڈکیتی کی تفتیش شروع کردی ہے۔